مینگورہ (سپاٹ سٹوری)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اور ڈائر یکٹر جنرل ریجنل سروسز جناب انعام اللہ شیخ نے علاقائی دفتر سوات کا دورہ کیا۔ علاقائی دفتر سوات کے ریجنل ڈائر یکٹر سلطان ِ روم نے معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا ۔ ڈائریکٹر نے وائس چانسلر کو سوات آفس کے کارکردگی اور ضروریات کے بارے میں بتایا۔ وائس چانسلر نے سوات آفس کے کارکردگی کو خوب سراہا اور ضروریات پورا کرنے کا اعلان کیا۔ڈائر یکٹر جنرل ریجنل سروسز نے ریجن نیٹ ورک کے حوالے سے خطاب کیا۔ اور فاصلاتی نظام تعلیم کی طریقہ کار پر روشنی ڈالی ۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں ONLINE نظام تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ اوراس کو دور جدید کے لئے ضروری قرار دیا۔ میٹنگ میں مختلف پرنسپلز ، پروفیسر اور ماہر ین تعلیم نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے وائس چانسلر صاحب سے مختلف سوالات پوچھے وائس چانسلر صاحب تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔
Comments
Post a Comment