سوات(سپاٹ سٹوری)مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ٹورازم ایمبیسڈر پروگرام کے ایک وفد نے سوات میوزیم اور مختلف آثار قدیموں کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایس آر او ملاکنڈ ڈویژن سید نیاز علی شاہ اور ڈائریکٹر سوات میوزیم فیض الرحمن نے ٹورازم ایمبیسڈر پروگرام کے وفد کو تفصیل سے بریفنگ دی، وفد میں پشاور، اسلام آباد، کراچی، لاہور، وزیرستان، اور شانگلہ سمیت دیگر علاقوں کے نوجوانوں شامل تھے، اس موقع پر ایس آر او ملاکنڈ ڈویژن سید نیاز علی شاہ نے وفد کو بتایا کہ سوات اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مذاہب کے آثار تاحال موجود ہیں، جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے دنیا بھر کے سیاح بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات ایک پرا من علاقہ ہے اور یہاں پر سیاح کسی بھی اثار قدیمہ اور دیگر تاریخی مقامات کا رُخ کرسکتے ہیں.
Comments
Post a Comment