سوات (سپاٹ سٹوری): سوشل ویلفیئر سوسائٹی دنگرام کی جانب سے آج دنگرام مقبرہ کے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، صفائی مہم میں تنظیم کے تمام کارکنان، گاو¿ں بزرگوں افراد اور جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل بابوزئی کے ویلج کونسل دنگرام میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی دنگرام کی جانب سے دنگرام مقبرہ کے صفائی مہم کا آغاز کیاجس میں تنظیم کے تمام کارکنان سمیت علاقے کے بزرگوں افراد اور جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ صفائی مہم کے دوران قبرستان سے گاس کاٹے گئے اور مزید صفائی کے ساتھ ساتھ جنازہ گاہ میں لائینز بھی لگائی گئی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر سوسائٹی صدر حضرت علی نے مہم میں حصہ لینے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور اہلکاروں اور علاقہ معززین نے شہید محمد صادق کے قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
Comments
Post a Comment