کینڈا: جسٹن ٹروڈو کی جماعت الیکشن میں کامیاب

 کینڈا (سپاٹ سٹوری): کینڈا میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سی بی سی نے بتایا ہے کہ حکومتی جماعت نے قدامت پسند جماعت کے مقابلے میں زیادہ نشتیں جیتی ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دنیا بھر میں رقبے کے اعتبار سے اس دوسرے سب سے بڑے ملک میں جسٹن ٹروڈو فیصلہ کن اکثریت کے لیے 170 پارلیمانی نشتیں جیت پائیں گے یا نہیں۔ ابھی تک متعدد حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے چند ہفتے قبل ہی قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ پارلیمان میں اکثریت حاصل کر سکیں۔ اپنی کامیاب کورونا پالیسی اور دیگر اقدامات کے سبب وہ اس کے لیے پر امید ہیں۔

Comments