بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات اور تیمرگرہ گریڈ سٹیشن سے بجلی کی ترسیل بند رہ سکتی ہے


سوات(سپاٹ سٹوری): پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی جی ایس سوات اور خوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 25 اور 26 ستمبر کو صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے 11 کے وی مالم جبّہ، بانڈئی، مینگورہ، کبل,دیولئی، سیدوشریف,مرغزار، سینور، قالاگئے، گوگدرہ، تختہ بند، قمبر، سانگر، کارہ بنڈئی، شاہدرہ، ہسپتال ایکسپریس، اجرنگ فیڈر، خوازہ خیلہ، شین، چارباغ، شانگلہ، مٹہ، چار باغ ایکسپریس، شاور، چپیریال، بئیدرہ، درشخیلہ اور شوال ایکسپریس سے بجلی منقطع رہ سکتی ہے۔

اسی طرح 132 کے وی جی ایس تیمرگرہ گریڈ سٹیشن سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے جسکی وجہ سے میاں بابا شیخان، خال، مانیال، ایکسپریس جندول، شمسی خان، گوسم، طورمنگ، سمر باغ، ورسک، ڈی ایچ کیو تیمرگرہ، اولڈ تیمرگرہ، لال قلعہ، مایار اولڈ، میدان، نیو تیمرگرہ، نیو مایار، دوشخیلہ، اکاخیل، اوڈیگرام اور بلامبٹ  فیڈر سے بجلی کی سپلائی منقطع رہ سکتی ہے۔

Comments