فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ریسٹورنٹس کے لئے تربیت کا اہتمام

سوات(سپاٹ سٹوری): خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک کی تیاری میں فوڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لئے خوراک سے وابستہ افراد کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی لیول ون تربیت کے تحت تحصیل کبل اور بابوزئی میں مختلف ریسٹورنٹ کے خوراک کی تیاری سے منسلک عملے کو تربیت دی گئی۔ تربیت کے اختتام پر کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد خوراک کی تیاری صاف اور محفوظ انداز میں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق یقینی بنانا ہے۔ اور اس ضمن میں خوراک کی تیاری سے وابستہ افراد کی تربیت اور ان کی استعداد بڑھانا وقت کہ اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی انسپکشن کے ساتھ ساتھ تربیت اور آگاہی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی آراء اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوامی شکایات پر فوراً کاروائی عمل میں لائی جات


Comments