افغانستان عالمی برادری کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے‘ جرمن وزیر خارجہ

جرمنی(سپاٹ سٹوری): جرمن وفاقی وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایک ویڈیو کانفرنس میں افغانستان میں نئی طالبان حکومت کے لیے چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ ان مطالبات میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے والی تنظیموں کو افغانستان میں بلا روک ٹوک رسائی دینے، ان افغان باشندوں کو محفوظ طریقے سے ملک چھوڑنے کی اجازت اور آسانیاں فراہم کرنے، جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، افغانسان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دینے کی یقین دہانی کرانے اور طالبان کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری اور اپنی آبادی کے تمام گروپوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی یقین دہانی جیسے مطالبات شامل ہیں۔ ہائیکو ماس نے افغانستان کو عالمی برادری کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

Comments