سوڈان میں فوجی بغاوت کی کوشش، مقامی میڈیا

سوڈان (سپاٹ سٹوری): سوڈان میں مقامی میڈیا کے مطابق فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی سنا کی اطلاعات کے مطابق سوڈانی فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے منگل کی صبح حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، جس کے بعد اس بغاوت میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ خرطوم میں حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے سرکاری میڈیا کے اداروں کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی تھی۔ سن 2019 میں صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے سوڈانی فوج اور سول سوسائٹی کی ایک عبوری حکومت قائم تھی۔ تاہم دونوں میں کافی تناؤ رہتا تھا۔

Comments