کابل(سپاٹ سٹوری): طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ دور کے آئین کو عارضی طورپر اپنائیں گے۔ طالبان کے قائم مقام وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے مختصر مدت کے لیے اور ترامیم کے ساتھ سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے سن 1964کے اُس آئین کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے جو افغانستان کے مختصر سنہرے جمہوری دورمیں نافذ کیا گیا تھا۔ عبدالحکیم نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مذکورہ آئین کی ان شقوں کو ختم کردیا جائے گا جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ خیال رہے کہ ظاہر شاہ کے اُس آئین میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment