غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کی جانب سے ضروری میڈیکل آلات ضلعی محکمہ صحت کو حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

سوات(سپاٹ سٹوری): مقامی غیر سرکاری تنظیم لاسونہ کی جانب سے ضروری میڈیکل آلات ضلعی محکمہ صحت کو حوالے کرنے کی تقریب سیدوشریف میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر سلیم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فائنانس) عرفان علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ لاسونہ کے ڈیولپمنٹ مینجر انوارلحق کی جانب سے شراکا کو میڈیکل آلات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور معائنہ کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم خان، اے ڈی سی سوات عرفان علی اور ایکزیکٹیو ڈائریکٹر لاسونہ اعظم خان نے اس موقع پر یاداشت پر دستخط کئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے لاسونہ کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ میڈیکل آلات کووڈ ویکسینیشن مراکز میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہونگی۔ میڈیکل آلات کے علاؤہ مختلف نوعیت کے دیگر سامان جسمیں آئی ٹی آلات، فرنیچر، ریفریجریٹر وغیرہ شامل تھیں بھی ضلعی محکمہ صحت کے حوالے کی گئیں جنہیں چار مختلف علاقوں میں کووڈ ویکسینیشن سنٹرز کو فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل آلات میں سینیٹائزرز، ویکسین باکس، آکسیجن سیلینڈرز، گلاوز اور سرجیکل ماسک وغیرہ شامل ہیں۔


Comments