عوام کو معیاری خوراک کی ہمہ وقت فراہمی کے لئے شب و روز انسپکشن کا آغاز کیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم
سوات(سپاٹ سٹوری): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں نائٹ انسپکشن کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلی کارروائی تحصیل بابوزئی میں کی گئی۔ نائٹ انسپکشن کے دوران ایک ریسٹورنٹ کو خوراک میں ممنوعہ اشیاء کے استعمال اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال پر سیل کرتے ہوئے مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گلشن چوک، رحیم آباد اور قمبر میں انسپکشنز کیے گئے اور ناقص صفائی, فوڈسیفی اور حفضان صحت کے اصولوں کے برعکس کام کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران خوراک سے وابستہ نئے کاروباری مالکان کو اصلاحاتی نوٹسس بھی جاری کئے گئے۔ نائٹ انسپکشنز کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کا کہنا ہے کہ اب فوڈ انسپکشن شب و روز ہوا کریں گی تاکہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمہ وقت یقینی بنائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈسیفی قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیگی۔ اسد قاسم کا عوام کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 0946721071 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment