پاکستان نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، بھارتی فوج

کشمیر(سپاٹ سٹوری) : بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر میں طالبان یا پھر مبینہ پاکستانی عسکریت پسندوں سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات افواج کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اس وقت ساٹھ سے ستر کے درمیان بیرونی عسکریت پسند سرگرم ہیں تاہم جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس کے ساتھ فوج نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ پانڈے کے مطابق اس برس پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی نہیں کی گئی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان فروری میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

Comments