پیغمبرِ اسلام خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون کارٹونسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک


 اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): پیغمبرِ اسلام خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے والا سوئیڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لارس ولکس مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کر رہا تھا، گاڑی سوئیڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت دو پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہوئی جب کہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 75 سالہ ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس گستاخانہ خاکے بنانے کے بعد سے ہر وقت پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔ واضح رہے کہ 2007 میں لارس ولکس نےگستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے بعد اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments