دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات

واشنگٹن(سپاٹ سٹوری): افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد واشنگٹن حکومت اور افغان طالبان دوبارہ براہ راست بات چیت شروع کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج ہفتہ اور اتوار کو امریکی وفد اور طالبان کے اعلی سطحی نمائندے ملاقاتیں کریں گے۔ واشنگٹن حکومت چاہتی ہے کہ طالبان افغانستان میں انسانی حقوق پر عملدرآمد کریں اور امدادی تنظیموں کو ملک میں کام کرنے کی رسائی دیں۔ ماہ اگست میں کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے افغان طالبان اپنی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Comments