لیبیا میں زیرحراست چھ مہاجرین ہلاک، اقوام متحدہ

طرابلس(سپاٹ سٹوری): لیبیا کے ایک حراستی مرکز میں موجود چھ تارکین وطن افراد کو مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈز نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو طرابلس کے مغربی حصے میں واقع مابانی حراستی مرکز میں افراتفری کے نتیجے میں پیش آیا۔ مہاجرین کی عالمی تنظیم آئی او ایم کے مطابق حکام نے گزشتہ ہفتے پانچ ہزار سے زائد مہاجرین کو یہاں منتقل کیا تھا، جس میں پانچ سو خواتین اور ساٹھ بچے بھی شامل تھے۔ لیبیا کی وزارت داخلہ نے اس واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Comments