‏پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، 11 ملزمان گرفتار، قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور(سپاٹ سٹوری): پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق آج پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو گرام آئس اور 5 کلو گرام چرس برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے  مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments