سوات، گھر میں 2خواتین اور ایک بچی پراسرار طور پر جاں بحق

سوات(سپاٹ سٹوری): گھر میں 2خواتین اور ایک بچی پراسرار طور پر جاں بحق ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں ایک گھر سے 2 خواتین اور ایک بچی کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گل زرین ولد میرداد نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں پر اس کی ساٹھ سالہ زوجہ میرداد، چالیس سالہ زوجہ تاج محمد اور چھ سالہ دختر شاہ زمین مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو کسی خونخوار جنگلی جانور نے مبینہ طور پر حملہ کرکے مارا ہے۔ لوگوں کے مطابق صبح 10 بجے پڑوس کی ایک خاتون کسی کام کے سلسلے میں متاثرہ خاندان کے گھر گئی تو تینوں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Comments