گبین جبہ میں سنو فیسٹیول کا آغاز 25 فروری سے شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

  •  سوات(سپاٹ سٹوری): وادی سوات کے پر فضا سیاحتی مقام گبین جبہ میں دوسرا سنوفیسٹیول 25 فروری سے شروع ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ضلعی انتظا میہ اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفس سوات کے زیراہتمام سنو فیسٹیول پچھلے سال کی طرح تین دن تک جاری رہی گی ۔ سنو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 25فروری کو منعقد ہوگی جبکہ فیسٹیول کاا ختتام 27فروری کو کیا جائیگا۔ سنو فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جائیگا۔کھیلوں میں جوڈو، ووشو، سکی، ٹیگ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، ماس ریسلنگ اور آرچری کے مقابلے ہونگے جبکہ فوڈ سٹالز کے ساتھ ساتھ روایتی سٹالز بھی لگائے جائینگے۔ بچوں کے لئے بھی کھیل کود اورآئس ویلج بنانے کا بھی اہتمام ہوگا۔ خٹک اور کیلاشی ڈانس، رباب، ڈرامہ اور روایتی گیت بھی سنو فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔ انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ کالام فیسٹیول کے بعد ماہ رواں میں یہ دوسرا بڑا فیسٹیول ہوگا جس میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹس کا مقصد ضلعی میں سرمائی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Comments