شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید

اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 28 سالہ سپاہی شبیر شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں5دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں حبیب نواز ، وحیداللہ ، محمد اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

Comments