پلانٹ فار پاکستان، شانگلہ میں 6000 پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے پودا لگایا اور تقسیم بھی کئے۔
شانگلہ (سپاٹ سٹوری): پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ضلع شانگلہ میں ایک دن میں 6000 پودے لگا کر موسم بہار کے لئے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ شجرکاری کی مناسبت سے الپوری میں محکمہ جنگلات دفتر کے احاطے میں خصوصی پلانٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیائالرحمان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر الپورئی، ضلعی محکموں کے سربراہان، علاقہ معززین، سول ڈیفنس کے رضاکار، سکول کے طلباء، تاجر رہنما اور سول سوسائیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایات دیں کہ وہ سرکاری عمارات کے احاطے میں شجرکاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ہر بشر دو شجر کو ممکن بنائیں۔ شجر کاری کے آغاز کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان نے عوام میں پودے بھی تقسیم کئے۔
Comments
Post a Comment