سوات (سپاٹ سٹوری): سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں خونخوار جانور کے حملے میں جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔گزشتہ روز علاقہ وینئی میں گل زرین ولد میرداد کے گھر میں تین افراد 60 سال زوج میرداد، 40ساله زوجه تاج محمد اور چھ سال رو بین دخترشانزمین کاقتل ہواتھا، لوگوں کے مطابق تینوں کو خونخوار جانورنے حملہ کر کے قتل کیاتھاجس کے بعد پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال بھیجی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدیہ پتہ چلا ہے کہ تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تاج محمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور پولیس نے واقعے کی تفتیش تیز کردی ہے۔
Comments
Post a Comment