سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور (سپاٹ سٹوری): سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی ذہنی و جسمانی نشو نما ء کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر پشار کیپٹن (ر) خالد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سپورٹس گالا کا انعقاد میں کرکٹ، رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی ذہنی و جسمانی نشونماء کے حوالے مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment