سوات میں موسم بہار کی شجر کاری، ڈپٹی کمشنر سوات نے مہم کے اہداف کا جائزہ لیا۔

سوات(سپاٹ سٹوری): ضلع سوات میں موسم سرما کی شجر کاری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے کی۔ اجلاس میں ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز، محکمہ تعلیم اور جنگلات کے متعلقہ آفیسرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں موسم بہار کی مناسبت سے جاری شجر کاری کے اہداف میں پیش رفت اور آئیندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم کو موثر انداز میں کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کیساتھ تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔ آنہوں نے ضلعی محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سکولز کے طلبا ء وطالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہم میں ضلعی محکمہ زراعت کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے اور مربوط طریقے سے شجرکاری کی جائے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کا کہنا تھا کہ سر سبز پاکستان وژن کے تحت شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر شہری کو بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور شہریوں کی معاونت کیلئے محکمہ جنگلات پودے مفت تقسیم کررہی ہے۔

Comments