سوات کے دوسرے بڑے سرمائی ایونٹ 'گبین جبہ سنو آیند سپورٹس فیسٹیول' کا آغاز ہوگیا۔
سوات(سپاٹ سٹوری): برف پوش چوٹیوں، حسین وادیوں، ٹھنڈی ندیوں اور ٹراؤٹ فشیریز کے لئے مشہور وادی گبین جبہ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔ فیسٹیول تین دن جاری رہے گی۔ ایونٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف علی مقامی ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز سمیت مقامی افراد، کھلاڑیوں اور سرمائی سیاحت کے لئے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں اور میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شاندار میوزک پرفارمنس کی گئی جسمیں پشتو اور اردو گانوں پر مقامی نوجوانوں نے اتھن کا مظاہرہ کیا۔سپورٹس ایونٹ میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس وریسلنگ، کبڈی، آرچری اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد ہونگے۔ سپورٹس مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے دن میچوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے جس کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افیسر کاشف علی تھے۔ فیسٹیول کا اختتام یکم مارچ کو ہوگا۔ فیسٹیول میں فیمیلیز خصوصاً خواتین اور بچوں کی تفریح کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے گبین جبہ فیسٹیول 25 فروری کو شیڈیول تھا جو شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوئی۔
Comments
Post a Comment