فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کالام بازار میں ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز اور فوڈ اسٹالز کا معائنہ کر رہے ہیں، ناقص صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

 

سوات(سپاٹ سٹوری): فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ضلع سوات کے سیاحتی مقام کالام بازار میں ریسٹورنٹس، کریانہ سٹورز اور فوڈ اسٹالز کا معائنہ۔ ناقص صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کا کہنا ہے کہ سوات میں سیاحتی مقامات پر باقاعدہ انسپکشنز کئے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کو اشیاء خوردونوش سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے سوات میں داخل ہونے والی خوراکی اشیاء کے معائنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام اور تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کی تاکہ ضلع میں ملاوٹ اور ناقص خوراکی اشیاء کے استعمال کو روکا جاسکے۔

Comments