بلدیاتی انتخابات 2022 میں آتشی ہتھیاروں کی نمائش اور الیکشن کی جیت پر جشن منانے اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

سوات(سپاٹ سٹوری): ضلعی انتظامیہ سوات نے لوکل گورنمنٹ الیکشن ۲۰۲۲ کے تناظر میں الیکشن ڈے اور بعد میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ہر قسم کے آتشی ہتھیاروں کی نمائش اور جیت کی خوشی میں ریلی نکالنے اور جشن منانے پر 10 دنوں کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی نے اپنے 24 مارچ کے اجلاس میں پابندی کی تجویز دی تھی جس کی بنیاد پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments