پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔


 پشاور (سپاٹ سٹوری): پشاور دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار، قصہ خوانی بازار میں آج سہ پہر ایک دھماکے میں56 افراد شہید اور194 زخمی ہو گئے ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا ہے اورچھٹی پر گئے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Comments