یوکرینی مہاجرین کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو گئی۔

 اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): ایک ہفتہ قبل روسی حملے کے بعد سے تقریبا ایک ملین یوکرینی شہری نقل مکانی کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق ان مہاجرین کو حفاظت اور مدد کی فوری ضرورت ہے۔ یورپی یونین کرائسز مینجمنٹ کمشنر کے مطابق یوکرینی مہاجرین کی تعداد ستر لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ سینتیس ملین آبادی والے یوکرین کے پانچ لاکھ سے زائد شہری گزشتہ چند روز میں ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچے ہیں جبکہ ہنگری پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ تینتیس ہزار بنتی ہے۔

Comments