پاکستان میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔

اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا دو روزہ اجلاس آج منگل سے شروع ہو گیا۔ اپنی نوعیت کا یہ 48 واں اجلاس ہے، جس میں 45 سے زائد مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مندوبین شریک ہیں۔ اس اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی خصوصی مہمان کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی وزیر خارجہ ایسے کسی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم مودی حکومت نے انہیں اسلام آباد جانے کی اجازت نہ دی۔ اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین، اسلاموفوبیا اور مسلم امہ کے داخلی اتحاد جیسے موضوعات کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔

Comments