کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
سوات(سپاٹ سٹوری): خیبر پختو نخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، آج ضلع سوات میں بھی پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج چکا ہے، ضلع سوات کے سات تحصیلوں میں 66 امیدواران مد مقابل ہے۔ سوات میں بلدیاتی انتخابات میں 14 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضلع بھر میں 993 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں 334 پولنگ سٹیشن حساس اور 181حساس ترین اور 478 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے جا چکے ہیں۔ ضلع سوات میں 214 نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسلوں میں 3437 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابی عمل کو پر امن طریقے سے انجام دینے کیلئے ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں 9 ہزار 579 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment