سوات(سپاٹ سٹوری): ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی کڑی نگرانی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے لئے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی سوات نے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی سوات کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں انسپکشن تیز کرنے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن 0946721071 کا اجراء کیا ہے تاکہ عوامی شکایات پر بروقت کارروائی کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں چوبیس گھنٹے خوراکی اشیاء کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ اور اس سلسلے میں ضلع سوات کے داخلی راستوں پر فوڈسیفٹی ٹیمز تعینات ہیں اور جدید موبائیل لیبارٹری کے ذریعے فوڈ ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات ہورہے ہیں۔ علاؤہ ازیں فوڈاتھارٹی سوات ٹیم کی رات کے وقت تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف کریک ڈاون، ناقص صفائی،چائنہ سالٹ اور خراب تیل کے استعمال پر جرمانے عائد کئے گئے۔ انسپکشن کے دوران تیل کو جدید ائل ٹیسٹومیٹر کے زریعے موقع پر چیک کیا گیا اور خراب اور مضر صحت تیل نکلنے پر تیل کو موقع پر ضائع کیا گیا۔
Comments
Post a Comment