اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹی اجلاس، نرخنامے کے اجراء کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 

سوات(سپاٹ سٹوری): ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع سوات میں مارکیٹ میں موجود اشیاء خوردونوش سے متعلق مارکیٹ جائزہ پیش کیا گیا جبکہ کمیٹی نے دیگر اضلاع خصوصاََ ضلع پشاور میں رائج ریٹس کا بھی جائزہ لیا اور مختلف سفارشات پیش کی جس پر بحث کے بعد ضلع سوات کے لئے مشاورت کے بعد ریٹس کا تعین کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامد علی خان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور ایسے میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے اور قیمتوں کے تعین میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش خصوصاً روزمرہ خوراکی اشیاء کے ریٹس کے تعین میں عوام کو ریلیف دیا جائے اور کم سے کم منافع کی شرح رکھی جائے۔ کمیٹی ممبران نے تجاوزات سے اتفاق کرتے ہوئے نئے قیمتوں کاتعین کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سوات میں سیلہ چاول کی قیمت 155 روپے، چاول باسمتی کرنل 150, چنا سفید ترکی موٹی 255 روپے، کرخہ لال لوبیا تجک 210 روپے، دال مونگ دھوتی 180 روپے، پکورہ 260 روپے، سویٹ اے کلاس 400 روپے، بسکٹ اے کلاس 400 روپے، سوجی 90 روپے، میدہ 90 روپے، میٹ بیف 470 روپے اور میٹ کچہ مٹن 950 روپے فی کلوگرام مقرر کرنے اور فی سموسہ اے کلاس 15 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments