ضلع بھر میں الیکشن پرامن رہا، 506039 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ریجنل الیکشن کمشنر سوات

سوات(سپاٹ سٹوری): ضلع سوات میں مجموعی طور پر الیکشن پرامن رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمیشن آفس سوات سے جاری ایک بیان میں محمد ندیم خان ریجنل الیکشن کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں مجموعی طور پر الیکشن پرامن رہا ہے، مجموعی طور پر 506039 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔  سات تحصیلوں اور 214 وی سی/این سی کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کا عمل ہوا۔ خواتین کی مجموعی شرکت تسلی بخش رہی ہیں۔ الیکشن کے پرامن انعقاد پر تمام اداروں کے مشکور ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کا کردار مثالی تھا، مسائل کی نشاندھی اور الیکشن کوریج میں مثبت کردار ادا کیا۔ ووٹرز نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا جس پر ووٹرز کے بھی مشکور ہیں۔ ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بھی مشکور ہیں۔ پولنگ عملے نے بہترین کارکردگی دکھائی، کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

Comments