قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت شروع

 

اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ آج پیر کو ایوان کا اجلاس تقریباً سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کا مقررہ وقت دو بجے تھا، تلاوت ، حدیث اور نعت رسول مقبولۖ اور قومی ترانہ سے ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا ہے۔

Comments