سوات(سپاٹ سٹوری): ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی ہوائی فائرنگ، آتش بازی، پیلنگ رائڈنگ، اسلحے کی نمائش اور کریکرز اور آتشیں مواد فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 15 روز کے لئے ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چاند رات منانے اور عید الفطر کی خوشی میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مشکلات پیش اتی ہیں اور قیمتی جانوں کے نقصان کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ جس کی بناء پر پابندی لگائی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment