سوات(سپاٹ سٹوری): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج سلیم اقبال اور ساتھیوں نے مینگورہ شہر میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے آگاہی مہم چلائی۔ ریسکیو 1122 جوانوں نے لوگوں میں گرمی کی شدت سے بچنے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور گرمی میں بغیر وجہ گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا پڑے تو گیلے کپڑے یا تولیے سے سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ا نہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑھ جائے تو ریسکیو 1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں اور ریسکیو کے خدمات اپنے گھر کے دہلیز پر حاصل کریں۔
Comments
Post a Comment