کبل(سپاٹ سٹوری): سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کبل کے علاقہ چینو بابا میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب کبل کے علاقہ کوٹلی کے مقام پر سوزوکی سڑک سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔
Comments
Post a Comment