سوات کے علاقے سیدو شریف، فیض آباد میں ادویات کمپنی کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، دس افراد شدید زخمی

 

 سوات(سپاٹ سٹوری): سیدوشریف کے علاقے فیض آباد میں ادویات کی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ ریسکیو کے جوانوں نے اب تک 11 افراد کو ملبے سے نکا لیا، جن میں 10 افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص جانبحق ہو گیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ایک شخص ملبے تلے دب گیا ہے جسکو نکالنے کے لئے ریسکیو سرچ اپریشن جاری ہے۔

Comments