فیض آباد سیدو شریف حادثہ، دو افراد جاں بحق، دس زخمی

سوات(سپاٹ سٹوری): سیدوشریف کے علاقے فیض آباد میں گزشتہ روز ادویات کی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ جس میں ریسکیو کے جوانوں نے 11 افراد کو ملبے سے نکا لیا، جن میں 10 افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جانبحق ہو گیا تھا، اور دوسرے شخص کی تلاش جاری رکھی۔ رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور رات کے وقت دوسرے شخص کو بھی ملبے سے نکال لیا گیا جو موقع پر جاں بحق ہوا تھا۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت الطاف سکنہ اسلام پور اور جہانزیب سکنہ چغرزئی بونیر کے نام سے ہوئی ہے۔ اس موقع پر ریسکیو ٹیموں اور پولیس کے کوششوں کو مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی نے سراہا۔

Comments