پیسکو کی جانب سے بجلی میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

سوات(سپاٹ سٹوری): بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے 21, 22, 23, 24, 28, 29  اور 30 مئی کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ضلع سوات میں 132کے وی جی ایس سوات، خوازہ خیلہ، ضلع دیر لوئر میں تیمرگرہ، ورائی، ضلع ملاکنڈ میں چکدرہ اور ضلع چترال لوئر میں جوٹی لشٹ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مقررہ تاریخوں میں معطل رہے گی۔

Comments