سوات(سپاٹ سٹوری): ضلعی انتظامیہ سمیت فوڈاتھارٹی اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا ملاوٹی دودھ کے خلاف مشترکہ کاروائیاں شروع کر دی، متعدد دوکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کے زیرنگرانی فوڈاتھارٹی کے ٹیم نے ضلعی انظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عامر کیساتھ ملکر تحصیل بابوزئی میں جدید موبائیل لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر چیک کئے۔ ملاوٹ پانے پر کئ لیٹر دودھ کو ضائع کیا گیا۔ جبکہ کئ کو موقع پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈاتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور فوڈاتھارٹی کی مشترکہ کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رہینگے۔ اور آئیندہ بازاروں مں خوراکی اشیاء کی چیکنگ جدید موبائیل فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے کی جائیگی فوڈسیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Comments
Post a Comment