اپنے بیٹے ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی پر ہر شہری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سید علی

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کے مایہ ناز ڈاکٹر و سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سید علی نے اپنے لخت جگر ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی پر ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا،ڈاکٹر سید علی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام دوستوں،رشتہ داروں،ڈاکٹرز کمیونٹی،وکلاء و صحافی برادری اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کسی نہ کسی طریقے سے میرے بیٹے ڈاکٹر ذیشان کی جلد سے جلد بازیاب ہونے کیلئے کوششیں کی،انہوں نے انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انتظامیہ نے انکے بیٹے کی رہائی کیلئے تمام تر قانونی اقدامات اٹھائے،ڈاکٹر سید علی نے مزید کہا کہ یہ سخت آزمائش کی گھڑی تھی جس کسی نے بھی ساتھ دیا تمام لوگوں کا مشکور و ممنون رہونگا۔یاد رہے ڈاکٹر ذیشان ایک ہفتہ قبل وزیرستان سے اغوا ہوئے تھے۔

Comments