بریکوٹ،ملکیدم میں ڈاڈسن گاڑی کو حادثہ پیش آیا، پانچ افراد زخمی

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملکیدم کے مقام پر ڈاڈسن گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔ یہ واقع گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ہے۔

Comments