سوات میں دریا برد ہونے والے دو نوجوانوں کی نعشیں مل گئی

سوات(سپاٹ سٹوری): دریائے سوات میں دریا برد ہونے والے دو نوجوانوں کی نعشیں مل گئی، دونوں کی عمریں 10 سے 15 سال تک ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات سے آج بروز اتوار دو لاشیں برآمد ہوئی جس میں ایک نوجوان 13 سالہ عابد علی ولد عدالت خان سکنہ گوگدرہ، بریکوٹ کے مقام پر دریائے سوات سے کی جسد خاکی ملی جبکہ دوسرے نوجوان  15 سالہ شیر علی جس کی لاش مینگورہ کے علاقہ اینگرو ڈھیرئ کے مقام پر  دریائے سوات سے ملی ہیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور  ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کامیاب سرچ آپریشن  کر کے ڈوبے دونوں لاشوں کو نکال کر اپنے اپنے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments