شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب آبائی قبرستان میں سپردِ خاک، ضلع سوات میں ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رہا

سوات(سپاٹ سٹوری): شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کی نماز جنازہ سیدوشریف میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ملک بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات، سرکاری حکام اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو سیدو شریف میں آبائی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض خان نے ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میاں گل عدنان اورنگزیب پیر کے روزٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔ضلعی انتظامیہ سوات نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر منگل کے روز ضلع بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور دن کو سرکاری سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments