حکومت پاکستان نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی گئی ۔  وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک کو 75 روپے کا یاد گاری نوٹ چھاپنے سے آگاہ کر دیا جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

Comments