سوات(سپاٹ سٹوری)سوات سے تعلق رکھنے والے معروف ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر تعینات ہوگئے،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر پلانٹس اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے شعبہ میں قابل محقق کے طور پر جانے جاتے ہیں اور سارک گولڈ میڈلسٹ بھی ہے،موصوف اس سے پہلے پرو وائس چانسلر کے طور پر اپنے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قلیل مدت میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تدریسی نظام شروع کرکے غیر ضروری کرایوں سے فنڈزمیں بچت کی،سوات یونیورسٹی کے مین کیمپس کو فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے سے بیشتر تدریسی شعبہ جات سمیت ایڈمینسٹریشن کو بھی مین کیمپس لایا گیاہے،پروفیسر حسن شیر نے یونیورسٹی کے بہتری کیلئے مختلف نیشنل و انٹرنیشنل کانفرنسز کرنے سمیت دیگر اعلی تعلیمی اداروں سے میٹنگز و معاہدوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کے ساتھ یونیورسٹی کی تدریسی نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں،سارک گولڈ میڈلسٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا تعلق سوات خوازہ خیلہ سے ہونے کے باعث عوام نے ان کو وائس چانسلر کی سیٹ پر تعیناتی کو احسن اقدام قرار دیا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا سپوت ہونے کے ناطے وہ یونیورسٹی کو جلد سے جلد اعلی معیار تک پہنچانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرینگے،ڈاکٹر حسن شیر کی تعیناتی وزیر اعلی خیبر پختوخوا محمود خان کے مشورے کی مطابق عمل میں لائی گئی ہے جس سے سوات کے عوام کافی مطمئین نظر آرہے ہیں۔
Comments
Post a Comment