سوات میں روڈ بلاک کرتے ہوئے جلسہ جلوس نکالنے پر پابندی میں توسیع کردی گئی

مینگورہ (سپاٹ سٹوری): ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ، چوک بند کرتے ہوئے ریلی، جلوس نکالنے، جلسہ یا اجتماع کرنے، یا احتجاج منعقد کرنے پر دفعہ 144 سی پی سی کے تحت پابندی میں مذید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تجزیے اور جائزے کے بعد موجود خطرات اورعام عوام، مریضوں اور سکول کے بچوں کی امدورفت میں حائل مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

Comments