یونیورسٹی آف سوات کو ملک کے بہتر تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر
سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات یونیورسٹی ترقی کی جانب گامزن ہے، سالوں سے کرایوں کے مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے جس میں کافی حد تک کمی سے یونیورسٹی کو کافی فائدہ ہوا،ماہانہ کرایوں کے مد میں خرچ ہونے والے 38لاکھ روپے کو کم کرکے 4لاکھ کے قریب لارہے ہیں،یونیورسٹی کے طلباء کو پرامن ماحول فراہم کرنے سمیت تمام سہولیات دینے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہے اور جلد ہی مین کیمپس میں طلباء کو تمام سہولیات جیسے کیفٹریا،فوٹوسٹیٹ مشین،صاف اور ٹھنڈےپانی کے ساتھ عملی تجربات کیلئے بیشتر لیبارٹریز بھی مہیا کی جائیگی،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے سوات پریس کلب کے ممبر و نوجوان صحافی محمد توثیق گلشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ سارک گولڈ میڈلسٹ پروفیسر داکٹر حسن شیر کا کہنا تھا کہ بہت ہی قلیل مدت میں بیشتر تدریسی شعبہ جات کو مین کیمپس منتقل کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی کو سالانہ کروڑوں روپے بچت ہوگی،اس سمیت مین کیمپس میں سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور وزیر اعلی کے خصوصی دلچسپی سے فنڈز کی فراہمی سے یونیورسٹی ترقی کی جانب گامزن ہے،وائس چانسلر نے مزید کہا کہ سوات سے تعلق ہونے کے ناطے میری خواہش ہے کہ یہاں طلباء کو پرسکون ماحول کے ساتھ تدریسی نظام کو مزید بہتر بناکر یونیورسٹی آف سوات کو دنیا بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں شامل کرلوں،سوات یونیورسٹی یہاں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے اور اس کو ترقی و بلندیوں تک پہنچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہے،سوات کے بہترین ماحول سے فائدہ اٹھا کر یہاں کے طلباء کیلئے ہر قسم کی لیبارٹریز،سٹوڈیوز وغیرہ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے مزید کہا کہ انشاء اللہ و دن دور نہیں کہ ہمارے اور عوام کے اجتماعی کوششوں سے یونیورسٹی آف سوات اعلی تعلیمی اداروں میں شمار ہوگی۔
Comments
Post a Comment