سیکرٹری الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد

کراچی(سپاٹ سٹوری): سیکرٹری الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوئی جس میں صوبائی الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔  اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے ‏پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور میرپور خاص ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے، جبکہ دوسرے  مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔  2980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس تعینات کا فیصلہ ہوگیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے 37 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

Comments